ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کٹھوعہ سانحہ: جموں و کشمیر حکومت متاثرہ خاندان اور وکیل کو تحفظ فراہم کرے: عدالت

کٹھوعہ سانحہ: جموں و کشمیر حکومت متاثرہ خاندان اور وکیل کو تحفظ فراہم کرے: عدالت

Tue, 17 Apr 2018 11:55:13    S.O. News Service

نئی دہلی 16 اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے آج جموں کشمیر حکومت کو ہدایت دی کہ کٹھوعہ سانحہ کے متاثرہ اہل خانہ اور ان کی وکیل نیز دیگر اہل خانہ کے رشتہ داروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ عدالت عظمی نے مقتولہ کے خاندان کے اس درخواست پر بھی غور کیا کہ مقدمے کو کٹھوعہ سے چندی گڑھ منتقل کر دیا جائے۔ عدالت نے اس پر ریاستی حکومت سے جواب مانگا ہے۔ اس معاملہ میں اب 27 اپریل کواگلی سماعت ہوگی۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے. ایم کھانولکر اور جسٹس دھننجے وائی چندرچوڈ کے تین رکنی بنچ کے سامنے سماعت کے دوران متاثر کے والد نے جموں کشمیر پولیس کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملزمان کی طرف سے اس کی جانچ سی بی آئی کو سونپے جانے کی درخواست کی مخالفت کی۔ بنچ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ اس معاملے میں ملزم نوعمر کو ’سدھار گھر‘ میں حسب ضرورت تحفظ فراہم کیا جائے۔ بنچ نے یہ بھی کہا کہ مقتول کے خاندان کے ارکان اور دوسروں کو تحفظ فراہم کرنے والے پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ہوں گے۔


Share: